حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
نَحْنُ صُبَّرٌ وَ شيعَتُنا اَصْبَرُ مِنّا، قُلْتُ: جُعِلْتُ فِداكَ، كَيْفَ صارَ شيعَتُكُمْ اَصْبَرُ مِنْكُمْ؟ قالَ: لاَِنّا نَصْبِرُ عَلى ما نَعْلَمُ وَ شيعَتُنا يَصْبِرُونَ عَلى مالايَعْلَمُونَ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
ہم صابر خاندان ہیں اور ہمارے شیعہ ہم سے بھی زیادہ صابر ہیں۔
میں نے (راوی) عرض کی: میری جان آپ پر فدا ہو جائے، کیسے آپ کے شیعہ آپ سے زیادہ صابر ہو سکتے ہیں؟
تو امام علیہ السلام نے فرمایا: کیونکہ ہمارا صبر اس چیز پر ہے کہ جسے ہم جانتے ہیں لیکن ہمارے شیعہ اس چیز پر صبر کرتے ہیں جسے وہ نہیں جانتے۔
بحارالأنوار،۷۱/۸۰